کلام حضرت مسیح موعود ؑ

منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام

(جلسہ سالانہ جرمنی کے تیسرے اجلاس میں پڑھی جانے والی پہلی نظم)

ہے شکر ربّ عزّوجل خارج از بیاں

جس کی کلام سے ہمیں اُس کا ملا نشاں

ہے دیں وہی کہ جس کا خدا آپ ہو عیاں

خود اپنی قدرتوں سے دکھاوے کہ ہے کہاں

جس کو تلاش ہے کہ ملے اُس کو کردگار

اُس کیلئے حرام جو قصّوں پہ ہو نثار

اُسکا تو فرض ہے کہ وہ ڈھونڈے خدا کا نور

تا ہووے شک و شبہ سبھی اُسکے دِل سے دُور

تا اُس کے دل پہ نور یقیں کانزول ہو

تا وہ جنابِ عزّوجل میں قبول ہو

اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی نشاں سے ہے

سچ ہے کہ سب ثبوت خدائی نشاں سے ہے

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button