افریقہ (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ بندوکو، آئیوری کوسٹ کے تحت پہلی تربیتی کلاس و جلسہ سیرة النبیؐ کا انعقاد

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

تربیتی کلاس

اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ بندوکو (Bondoukou) آئیوری کوسٹ کو اپنی پہلی سالانہ تربیتی کلاس مورخہ ۲۲؍ جولائی ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ بمقام ریجنل مشن ہاؤس بندوکو شہر منعقد کرنے کی سعادت نصیب ہوئی جس میں چھ لجنہ ممبرات اور دس ناصرات شامل تھیں۔ کلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔تربیتی کلاس کے کورس میںنماز سادہ اور تلاوت قرآن کریم جیسے مضامین کا انتخاب کیا گیا۔ فرانسیسی زبان میں ’’جماعت احمدیہ کا تعارف‘‘ نیز ’’سولر پینل‘‘کے عناوین سے دو مختصر ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیںجس کے بعد ایک احمدی نرس نے تمام شاملین کو صحت عامہ کے متعلق لیکچر دیا۔ پروگرام کے تحت تمام لجنہ و ناصرات نے شہر میں واقع نئے میوزیم کی سیر کی۔نماز ظہر اورکھانے کے بعد کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جس میں انڈور گیمز مثلاً میوزیکل چیئرز،چمچ پکڑ کر دوڑنا نیز مشاہدہ معائنہ وغیرہ جیسے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ دعا کے ساتھ تربیتی کلاس کا اختتام ہوا۔

جلسہ سیرة النبیﷺ

مورخہ ۲۳؍ جولائی کو لجنہ اماء اللہ بندوکو شہر نے جلسہ سیرة النبیﷺ کا انعقاد کیا۔ تلاوت قرآن کریم، حدیث اور نظم کے بعد دو تقاریر ان عناوین پر ہوئیں:’’آنحضرتﷺ کی سادہ طرز زندگی‘‘ اور’’آنحضرتﷺ اور تعلق باللہ‘‘۔ اس کے بعد مکرمہ مائیگا آمنتہ صاحبہ(Maigha Aminata) صدر لجنہ اماء اللہ نے دعا کروائی جس کے ساتھ ہی جلسہ کا اختتام ہوا۔جلسہ کی کل حاضری ۱۶؍ لجنہ و ناصرات پر مشتمل رہی نیز ایک غیر از جماعت خاتون نے بھی شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہر دو پروگرامز کے نفع رساں اثرات پیدا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button