افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ پیغام رسانی کا انعقاد

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلس علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۳۱؍ اگست بروز جمعرات مقابلہ پیغام رسانی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہواجس کے بعد مقابلہ کے قواعد پڑھ کرسنائے گئے۔ پیغام کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اقتباس کا انتخاب کیا گیا تھا۔

طلبہ کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے ایک، ایک ٹیم اس مقابلہ کے لیے مدعو کی گئی۔ ہر ٹیم میں چار، چار طلبہ شامل تھے۔ پیغام یاد کرنے اور اپنے ساتھی تک پہنچانے کے لیے ہر ممبر کو تین منٹ کا وقت دیا گیا تھا جبکہ ہر ٹیم کے آخری ممبر نے پیغام لکھ کر جمع کروایا۔ دیگر تمام طلبہ جامعہ بھی مقابلہ کے وقت موجود تھے۔ آخر میں تینوں ٹیموں کے پیغامات حاضرین کے سامنے پڑھ کر سنائے گئے اور نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نتائج کچھ یوں رہے: اول : امانت گروپ (عزیزم نصر اللہ مسرور، مرزا اسمعیل، عرفات مبارک، جمعہ Mtima)دوم:شجاعت گروپ (عزیزم حافظ عبد الرحمٰن، سلیمان عبد اللہ، عبد اللہ یوسف، قاسم عیسیٰ) سوم: شفقت گروپ (عزیزم حسین عمر، بشیر الدین جعفر، عید رمضان، جمعہ Mwanyika)

مقابلہ کے اختتام سے قبل مکرم عابد محمود بھٹی صاحب پرنسپل جامعہ نے حصہ لینے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور مقابلہ کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتایا۔ اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین (رپورٹ: شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button