یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ فن لینڈ کے تحت ’’صلوٰة سیمینار‘‘ کا انعقاد

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

الحمدللہ مجلس انصار اللہ فن لینڈ کو مورخہ ۱۵؍ جولائی ۲۰۲۳ء بروزہفتہ اپنے پہلے صلوٰة سیمینار کے کامیاب انعقاد کی توفیق ملی۔

ہیلسنکی نماز سینٹر میں ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے پروگرام نمازِ عصر کے بعد شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مع ترجمہ، عہد اور نظم کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے نماز سے متعلق ویڈیو کلپ حاضرین کو دکھائے گئے۔

اس کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی جس کے بعد قائد صاحب تربیت نے حاضری بڑھانے سے متعلق کچھ مشورے دیے۔

اختتام سے پہلے صدر صاحب مجلس نے نائیجیریا سے فن لینڈ منتقل ہونے والے ایک ناصر عبد الرزاق صاحب کو اپنا تعارف کروانے کے لیے ڈائس پر دعوت دی۔

پروگرام کے آخر پر صدرصاحب مجلس انصاراللہ نے تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد نیشنل صدر صاحب جماعت فن لینڈ نے دعا کروائی۔

اس پروگرام میں ۱۸؍انصار اور چند خدام و اطفال نے بھی شرکت کی۔ چار انصار آن لائن شامل ہوئے۔کھانے کے بعد سب نے نماز مغرب و عشاء نماز سینٹر میں ہی ادا کیں۔

(رپورٹ:طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button