افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزازتکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے  مورخہ ۱۲؍ستمبر ۲۰۲۳ء بروز منگل  مدرسۃ الحفظ کے ایک طالبعلم عزیزم فواد احمد نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و سلسلہ کے لیے مبارک فرمائے اور بچے کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

عزیزم  ۳۱؍دسمبر ۲۰۰۸ء کو اوسلو، ناروے میں پیدا ہوئے اور آٹھ ماہ کی عمر میں والدین کے ساتھ مستقل گھانا آگئے۔ عزیزم P- 6 (چھٹی کلاس) مکمل کرنے کے بعد مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے۔

خدا تعالیٰ کے فضل سے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے رہے۔ عزیزم نے یکم فروری ۲۰۲۱ء کو قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اوردو سال، ۷ ماہ اور ۱۲ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ یہ بچہ مکرم داؤد عباس صاحب قائد اشاعت مجلس انصاراللہ گھانا اور محترمہ ڈاکٹر فاطمہ عباس صاحبہ نائب صدر اول لجنہ اماءاللہ گھانا کا بیٹا ہے۔

عزیزم کو مدرسۃ الحفظ میں داخلہ سے قبل یسرنا القرآن اور صحت تلفظ کے ساتھ قرآن کریم ناظرہ سیکھنے کی سعادت اپنی والدہ محترمہ اور مقامی جماعت میں ہونے والی تربیتی کلاسز سے ملی۔ بحیثیت استاد مورخہ ۱۲؍ستمبر کو خاکسار نے ان سے آخری سبق سنا۔ اس کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ نے اس طالبعلم کو مبارکباد دی۔ اس خوشی کے موقع پر عزیز نے اپنے جیب خرچ سے تمام طلباء میں ریفریشمنٹ تقسیم کی۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز (یکم مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۶ طلباء قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق ۹ ممالک سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد ۱۶ ہے۔ ان طلباء کا تعلق گھانا اور گنی بساؤ سے ہے۔ مورخہ ۱۰؍ستمبر ۲۰۲۳ء کو گھانا سے مزید ۱۵ بچوں کا داخلہ ہو چکا ہے جو یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اپنی پڑھائی کا آغاز کریں گے۔

احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ طلباء کو تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے، اس پر عمل پیرا ہونے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے نیز ہم سب کو خلافتِ احمدیہ کے زیرِ سایہ قرآن کریم کی بہترین رنگ میں خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید (مربی سلسلہ)۔ انچارج مدرسۃ الحفظ  گھانا)

متعلقہ مضمون

تبصرے 2

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمد اللہ حافظ فواد احمد صاحب کو اللہ تعالٰی مزید کامیابی عطا فرمائے اور ی اعزاز مبارک فرمائے آمین۔ اِن کے والدین کو بہت بہت مبارک ہو جن کو اللہ تعالٰی نے اُن خوش نصیب لوگوں میں شامل کیاجو دنیا میں چند ہی ہیں ۔

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button