اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلان ولادت

مکرم شہریار مدثر صاحب آف جماعت نیوکاسل یوکے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار و اہلیہ امۃالمومن صاحبہ کو اپنے فضل سے دو بیٹیوں شہربانو عزیز بھٹی (چار سال) اور شارقہ عزیز بھٹی (تین سال) کے بعد مورخہ ۵؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔نومولود کا نام اسجد عزیز تجویز ہوا ہے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت اسے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔

نومولود مکرم رانا خالد احمد صاحب مربی سلسلہ و انچارج رشین ڈیسک کا نواسا جبکہ مکرم طاہر عزیز احمد صاحب شہید آف اسلام آباد کا پوتا ہے اور حضرت مولوی نور احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آف لودھی ننگل ضلع گورداسپور صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کی نسل سے ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک ،صالح، خادم دین اور حضرت خلیفۃ المسیح کا سلطان نصیر بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا کرے ۔آمین

شعرائے کرام متوجہ ہوں!

احمدی شعرائے کرام سے جو روزنامہ الفضل میں اپنا کلام شائع کرنے کے لیے ارسال کرتے ہیں درج ذیل امور ملحوظِ خاطر رکھنے کی درخواست ہے:

٭…الفضل کو بھجوایا گیا کلام تا دم اشاعت سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم (سوائے مشاعرہ) پر پیش نہ کیا جائے

٭… الفضل نو آموز شعراء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تاہم ان سے عاجزانہ گذارش ہے کہ وہ اپنا کلام بھجوانے سے قبل کسی مستند شاعر یا استاد کو دکھا کر اصلاح؍ راہنمائی لے لیا کریں

٭…اگر کلام میں کسی کے معروف یا غیر معروف کلام پر تضمین کی گئی ہے تو اس کا حوالہ ضرور دے دیا جائے

٭…الفضل کو موصول ہونے والے کلام پر بعض اساتذہ کرام سے رائے لی جاتی ہے اور کلام میں اگر کوئی ہلکا پھلکا سقم ہو تو اسے دُور کر کے شائع کیا جاتا ہے۔ برائے کرم ادارے کی طرف سے اساتذہ کرام کی اصلاح؍رائے موصول ہونے پر جلد ادارے کو اپنے جواب سے مطلع فرماویں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

(ادارہ)

مکرم منظور احمد شاد صاحب (مرحوم) کی بابت معلومات درکار ہیں

تصور احمد خالد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار اپنے والد محترم جناب مکرم منظور احمد شاد صاحب کے حالات زندگی مرتب کرنے کا خواہش مند ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے قائد مجلس ڈرگ روڈ کراچی ، صدر جماعت ڈرگ کالونی کراچی ، قائد ضلع کراچی ، زعیم اعلیٰ انصاراللہ ، جنرل سیکرٹری جماعت کراچی ، نائب امیر جماعت کراچی ، نگران صوبہ سندھ و صوبہ بلوچستان کے طور پر خدمات دینیہ کی توفیق عطا فرمائی۔ جرمنی ہجرت کے بعد آپ نیشنل سیکرٹری ضیافت،نیشنل سیکرٹری سمعی و بصری ، نیشنل سیکرٹری تربیت ، نیشنل سیکرٹری امور عامہ کے علاوہ ریجنل امیر فرینکفرٹ ، ریجنل امیر ہیسن ٹاؤنس، ریجنل امیر ڈارمشٹڈ ، لوکل امیر مائنز ویسباڈن بھی رہے۔

لندن آنے کے بعد آپ لوکل سیکرٹری تربیت کے علاوہ ایک لمبا عرصہ تک بطور نائب انچارج شعبہ ہومیوپیتھک یوکے کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ آپ باقاعدہ ہفتہ میں تین دن پیر، جمعرات اور جمعہ بیت الفتوح میں واقع ہومیو پیتھک ڈسپینسری میں مریضوں کو دیکھا کرتے تھے۔

اگر قارئین کرام میں سے کوئی والد گرامی محترم منظور احمد شاد صاحب کی سیرت و کردار کے حوالہ سے کچھ جانتے ہوں یا کوئی واقعہ یاد ہو تو لازمی اس عاجز سے رابطہ فرمائیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء

Email: takhalid@hotmail.de Telephone Number: 0044 7552103526

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button