ارشادِ نبوی

جنگ سے پہلے اسلام کی دعوت دینے کا حکم

حضرت سہل بن سعد انصاریؓ سے روایت ہے کہ غزوہ خیبر کے موقع پر آنحضرتﷺ نے حضرت علیؓ کو جھنڈا عنایت فرمایا۔ حضرت علیؓ نے عرض کیا کہ میں ان سے جنگ کروں حتی کہ وہ ہماری طرح (مسلمان) ہوجائیں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ اپنے حال پر رہو یہاں تک کہ تم ان کی سرحد میں اتر جاوٴ پھر انہیں اسلام کی دعوت دو اور بتاوٴ کہ ان پر کون کون سے کام ضروری ہیں؟ اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعہ سے ایک شخص کو مسلمان کردے تو وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔‘‘

(صحیح بخاری کتاب الجہاد والسیر باب فضل من اسلم علی یدیہ رجل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button