اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

عبد القیوم صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ محترمہ رقیہ قیوم صاحبہ بنت مکرم نور محمد صاحب آف فاروق آباد شیخوپورہ مورخہ ۲۵؍ جون ۲۰۲۳ء کو بعمر ۶۲؍ سال طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں ہم سب کو سوگوار چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی کے حضور حاضر ہو گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ شادی ہوکر ربوہ آئیں۔ ان پڑھ ہونے کے باوجود لجنہ اماء اللہ کے کاموں میں کافی فعال رہیں۔ لجنہ کے ساتھ محلہ میں دورہ کرتیں، اجلاسات میں شرکت کرنا اور مرکزی سطح پر لجنہ کے ساتھ جانا ان کا معمول تھا۔ آپ نمازوں کی پابند اور تہجد گزار خاتون تھیں۔ مرحومہ بہت باقاعدگی کے ساتھ تلاوتِ قرآن کریم کیا کرتی تھیں۔ چندہ جات میں باقاعدہ اور سال کے شروع میں ہی تمام چندہ جات ادا کرتیں۔ بچوں کی اچھی تربیت کی۔ میری زندگی میں ہر قسم کے اتار چڑھاؤ میں ساتھ دیا۔ آپ تقریباً ڈیڑھ سال گردوں کی بیماری میں مبتلا رہیں اور بالآخر ڈائیلسز (Dialysis) شروع ہوگئے۔ آخری بیماری میں ہارٹ اٹیک سے ان کی وفات ہوئی۔ مرحومہ نےتین بیٹے عزیزم عطاء الرحمٰن جرمنی، عزیزم عبد الرحمٰن، عزیزم فضل الرحمٰن ساکن یوکے اورتین بیٹیاں وسیمہ قیوم اہلیہ محبوب احمد صاحب،ثمینہ قیوم اہلیہ محمد رحیم ناصر فاروقی اور عطیہ قیوم اہلیہ موید احمد صاحب ساکن جرمنی یاد گار چھوڑی ہیں۔

مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موصیہ تھیں۔ نماز جنازہ محترم نائب ناظر صاحب اصلاح و ارشاد مقامی نے ۲۷؍ جون ۲۰۲۳ء کو احاطہ صدر انجمن احمدیہ میں پڑھائی۔ بعد ازاں بہشتی مقبرہ توسیع میں تدفین کے بعد نائب محترم ناظم صاحب مال وقف جدید نے دعا کروائی۔

احباب کرام سے دعا کی خصوصی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ مرحومہ عبد المجید عامر صاحب مربی سلسلہ عربی ڈیسک یوکے کی بھاوجہ تھیں۔

درخواست ہائے دعا

٭… ڈاکٹر عبد الحنان صاحب (ابن مکرم عبد المنان صاحب مرحوم سابق امیر ضلع مظفرآباد، پاکستان) حال ہالینڈ گذشتہ تین ہفتہ سے وائرل انفیکشن HERPEZ ZOSTER کے حملہ سے متاثر ہیں جس میں سر کی جلد پر خارش اور جلد کی خشکی کے علاوہ جلد سکڑ جاتی ہے۔ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ دو تین ہفتے اَور انفیکشن رہے گا۔ شدید تکلیف اور کرب میں مبتلا ہیں۔ رات کے وقت گردن میں فٹس کا شدید حملہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر صاحب موصوف سیرالیون اور گھانا میں مجلس نصرت جہاں کے تحت خدمات بجا لاچکےہیں۔ گھانا میں دورانِ خدمت سر میں رسولی تشخیص ہوئی تھی۔ دو آپریشنز اور ایک بار ریڈیو تھراپی ہو چکی ہے۔

احباب سے دعا کی خصوصی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد معجزانہ طور پر صحت کاملہ سے نوازے اور ہر قسم کی مزید پیچیدگیوں سے بچائے۔ آمین

٭…رانا سلطان احمد خان صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ پروفیسر مبارک احمد طاہر صاحب کا لندن میں بائی پاس آپریشن ہوا ہے۔ احباب سے ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور کامل شفایابی عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button