مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ۱۰تا ۲۳؍جولائی ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۱۱؍جولائی بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ڈاکٹر منور احمد عطاء صاحب (آلڈر شارٹ۔ یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۳؍جولائی بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ سیدہ رضیہ سمیع صاحبہ اہلیہ مکرم عبد السمیع قریشی صاحب (لندن۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۴؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۷؍جولائی ۲۰۲۳ء)

٭…۲۱؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے مسجد بیت الفتوح، مورڈن، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحہ ۱۱)

٭…۲۲؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری ظفر اقبال صاحب (جرمنی)کی نماز جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۳؍جولائی بروز اتوار: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج جلسہ سالانہ کے انتظامات کا معائنہ فرمایا۔ حضور انور کا قافلہ شام ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد سے جامعہ احمدیہ کی طرف روانہ ہوا۔ جامعہ میں تبشیر کے مہمانوں کی رہائش کا انتظام ہوتا ہے جس کا حضور انور نے جائزہ لیا۔ اس کے بعد حضور انور کا قافلہ حدیقۃ المہدی کی طرف روانہ ہوا۔ حدیقۃ المہدی میں جلسہ کے انتظامات کا معائنہ فرمانے کے بعد حضور انور نے مین مارکی میں تشریف لاکر جلسہ پر خدمت کرنے والے کارکنان سے مختصر خطاب فرمایا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد کھانے کی مارکی میں کارکنان کو حضور انور کے ساتھ کھانا تناول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد حضور انور کا قافلہ واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔ (تفصیلی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں آئندہ شمارہ)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button