ارشادِ نبوی

صحبت کا اثر

حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:

نیک ساتھی اور برے ساتھی کی مثال ان دوشخصوں کی طرح ہے جن میں سے ایک کستوری اٹھائے ہوئے ہو اور دوسرا بھٹی جھونکنے والا ہو۔ کستوری اٹھانے والا تجھے مفت خوشبو دے گا یا تُو اس سے خرید لے گا۔ ورنہ کم ازکم تُو اس کی خوشبو اور مہک تو سونگھ ہی لے گا۔ اور بھٹی جھونکنے والا یا تو تیرے کپڑے جلادے گا یا اس کا بدبودار دھواں تجھے تنگ کرے گا۔

(صحیح مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب استحباب مجالسۃ الصالحین)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button