مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۶؍جون تا ۲؍جولائی ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲۸؍جون بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم رافع کریم صاحب ابن مکرم ڈاکٹر فضل کریم صاحب (فیصل آباد، حال مانچسٹر، یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۹؍جون بروز جمعرات: امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک میں نمازِعید پڑھائی اور پُرمعارف خطبہ عید الاضحی ارشاد فرمایا۔ عید کے اجتماع کے بعد حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد کا راؤنڈ فرمایا۔ (خلاصہ خطبہ عید و رپورٹ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳؍جولائی ۲۰۲۳ء)

٭…۳۰؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳؍جولائی ۲۰۲۳ء)

٭…حضور انور نے آج شام اسلام آباد کے مختلف حصوں کا راؤنڈ فرمایا۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button