نظم

الٰہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے

الٰہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے

مِری زندگی پاک و طیِّب بنا دے

مجھے دین و دنیا کی خُوبی عطا کر

ہر اک درد اور دُکھ سے مجھ کو شفا دے

زباں پر مِری جھوٹ آئے نہ ہرگز

کچھ ایسا سبق راستی کا پڑھا دے

گناہوں سے نفرت، بدی سے عداوت

ہمیشہ رہیں دِل میں اچھے اِرادے

ہر اک کی کروں خدمت اور خیر خواہی

جو دیکھے وہ خوش ہو کے مجھ کو دعا دے

بنوں نیک اور دوسروں کو بناؤں

مجھے دِین کا عِلم اتنا سِکھا دے

خوشی تیری ہو جائے مَقصود میرا

کچھ ایسی لگن دل میں اپنی لگادے

غِنا دے ، سخا دے ، حیا دے ، وفا دے

ہُدیٰ دے، تُقیٰ دے ، لِقا دے، رَضا دے

(منتخب اشعار کلام حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ از بخارِ دل صفحہ70-71)

(مشکل الفاظ کے معنی: طیِّب: پاک و صاف، مَقصود: مقصد۔ غِنا: بے نیاز، لِقا: ملاقات)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button