افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے سالانہ علمی مقابلہ جات ۲۰۲۲-۲۳ء

مورخہ ۱۰؍ جون ۲۰۲۳ء کو مدرسة الحفظ گھانا کی سالانہ علمی ریلی کا مسجد نور جامعۃ المبشرین کی میں انعقاد ہوا۔

علمی مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مبشر حسین صاحب وائس پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا تھے جنہوں نے طلبہ کو قرآن کریم کو حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے محبت کرنے اور حضرت مسیح موعودؑ کے اسوہ کو مدنظر رکھنے کی تلقین کی اور دعا سے مقابلہ جات کا آغاز کروایا۔

تلاوت قرآن کریم، اذان، اردو نظم، انگریزی تقریر، پیغام رسانی اور دینی معلومات کے مقابلے ہوئے۔ان مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی عزیزم الاجی امبالو (Aladje Embalo)آف گنی بساؤکی رہی۔

اللہ تعالیٰ طلبہ کی اس کاوش میں برکت ڈالے اور انہیں مکمل قرآن کریم حفظ کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

(رپورٹ: حا فظ خلیق بشیر۔ استاد مدرسة الحفظ گھانا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button