مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۱۲ تا ۱۸؍جون ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۱۴؍جون بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکرمکرمہ امۃ الرشید قریشی صاحبہ اہلیہ مکرم سید رشید ارشد صاحب (بیت الفتوح۔یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور ۸؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۶؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۹؍جون ۲۰۲۳ء)

٭…۱۷؍جون بروز ہفتہ: حضور انور نے آج سکنتھورپ میں مسجد بیت السلام کا افتتاح فرما کر افتتاحی ریسپشن سے بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ حضور انور کا قافلہ مسجد مبارک، اسلام آباد سے صبح تقریباً پونے دس بجے روانہ ہوا اور دو بجے کے قریب ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب کے گھر پہنچا۔ یہاں کچھ دیر قیام کے بعد حضور انور مسجد بیت السلام تشریف لے گئے۔ مسجد کی افتتاحی ریسپشن کے بعد حضور انور کا قافلہ شام سات بجے کے قریب سکنتھورپ سے روانہ ہوا اور قریباً دس بجے مسجد مبارک، اسلام آباد بخیر و عافیت پہنچا۔ اسلام آباد پہنچنے کے کچھ دیر بعد حضور انور نے مسجد مبارک میں نماز مغرب و عشاء پڑھائیں۔ (حضور انور کے خطاب کا خلاصہ اور مسجد کے افتتاح کی رپورٹ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۴؍جون ۲۰۲۳ء)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button