یورپ (رپورٹس)

علاقائی اجتماع مجلس انصاراللہ ہالینڈ Brabant/Limburg

(محمد مقصود احمد۔ مربی سلسلہ ہالینڈ)

محض اللہ کے فضل سے مجلس انصار اللہ Brabant/Limburg ہالینڈ کا اجتماع آئنڈہوفن شہر میں موجود ایک کمیونٹی ہال میں منعقد ہوا۔

نماز ظہر وعصر کے بعد افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم،عہد انصار اللہ اور نظم سے ہوا۔ جس کے بعد صدر مجلس انصاراللہ ہالینڈ نے افتتاحی تقریر میں اجتماع کی اغراض و مقاصد اور مجلس انصار اللہ کی تاریخ مختصراً بیان کی۔

خاکسار (مربی سلسلہ) نے دعا کروائی۔اس کے بعد علمی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

اختتامی اجلاس نائب صدر مجلس انصاراللہ ہالینڈ برائے صف دوم کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت اور عہد کے بعد خاکسارنے اردو اور انگریزی میں تقریر کی۔ جس میں مجلس انصاراللہ کے قیام، اغراض و مقاصد اور ارشادات خلفاءحضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روشنی میں انصاراللہ کی ذمہ داریاں بیان کیں۔

بعد ازاں ناظم اعلیٰ مجلس انصاراللہ برابنت/ لمبرخ محمدافضل ملہی صاحب نے علمی مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان کیا۔ دعا کے ساتھ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس اجتماع میں شامل ہونے والوں کی تعداد حسبِ ذیل رہی: ریجن کی جملہ مجالس سے انیس انصار، اسائیلم لینے والے کیمپوں میں سے دس انصار اور نیشنل عاملہ سے داؤد احمد اکمل صاحب (صدر مجلس انصاراللہ نیدر لینڈ ) اور ضیاء القمر صدیقی صاحب (نائب صدر مجلس انصاراللہ نیدر لینڈ صف دوم ) شامل ہوئے۔ یوں کل حاضری ۳۳؍ انصار رہی۔

آخر پر خاکسار نے دعا کروائی اور یہ بابرکت اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

(رپورٹ: محمدمقصوداحمد۔مربی سلسلہ ہالینڈ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button