افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۲؍جون ۲۰۲۳ء بروز جمعرات مدرسۃ الحفظ کے ایک طالبعلم عزیزم عبد الغفار حمزہ ٹانکو (Abdul Ghaffar Hamza Tanko)ولدالحاج حمزہ ٹانکو صاحب سی ای اوآف لیڈنگ گھانا لمیٹڈ۔(Alhajj Hamza Tanko, Ceo LEDing Ghana Ltd) نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ۔اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و سلسلہ کے لیے مبارک فرمائے اور بچے کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔آمین۔

عزیزم یکم فروری ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوا اور ۲ سال، ۴ ماہ اور ۲۲ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ بحیثیت استاد مورخہ ۲۲؍جون کو خاکسار نے ان سےآخری سبق سنااور اس نئے حافظ کو خاکسار اور تمام طلباء نے مبارکباد دی۔ اس خوشی کے موقع پر عزیز نے اپنے جیب خرچ سے تمام طلباء میں جوس اور بسکٹ تقسیم کیے۔الحمدللہ۔ عزیزم سیکنڈری سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل میں داخلے کا خواہشمند ہے تاکہ مزید علم حاصل کرکے سلسلہ کی خدمت کر سکے۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۴طلباء قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق گھانا، برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا، ٹوگو، بینن، گیمبیا اور پاکستان سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد۱۷ ہے۔ ان طلبہ کا تعلق گھانااورگنی بساؤ سے ہے۔

احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ طلباء کو تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنےاور خلافت احمدیہ کے زیر سایہ دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید(مربی سلسلہ) انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button