متفرق

ربوہ کا موسم(۹؍تا ۱۵؍ جون ۲۰۲۳ء)

۹؍ جون جمعۃ المبارک کو گرمی جوبن پر تھی، سورج آگ برساتا رہا، ٹمپریچر۴۳درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ہفتہ کو بھی گرمی رہی، تاہم ہلکے بادلوں کی وجہ سے دھوپ دھندلی محسوس ہورہی تھی۔ شام چھ بجے کے قریب تیز اور سرخ آندھی آئی، جس کی وجہ سے دن میں اندھیرا چھا گیا، کچھ دیر کے لیے ہلکی بارش ہوئی۔فیصل آباد کی طرف تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جل تھل ایک ہوگیا۔ ربوہ میں بارش کا صرف چھڑکاؤ ہوا۔ اتوار کو موسم کسی قدر معتدل تھا۔ پیر اور منگل گرم دن تھےمطلع صاف ہونے کی وجہ سے دھوپ خوب چمکتی رہی۔ منگل کی شام کو آندھی اور ایک گھنٹہ تیز بارش ہوئی،موسم خوشگوار ہوگیا۔ بدھ کو گرمی عروج پر تھی، لو چلتی رہی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی، جمعرات کو صبح سات بجے کچھ دیر کے لیے بارش نے رنگ جمایا اور موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھےخوشگوار ہوا شام تک چلتی رہی۔ (ابوسدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button