پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

بہتر یہ ہے کہ کچھ کام بھی کرو۔ پڑھائی بھی کرو اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ فٹ بال کھیلو

5؍فروری2023ء کو یوکے جماعت کےنو سے گیارہ سال کی عمر کے واقفینِ نو اور واقفاتِ نوکی آن لائن ملاقات ہوئی۔ایک واقفِ نو نے حضور انور ایدہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا واقفِ نو بچے فٹ بال پلیئر (player)بن سکتے ہیں ؟

اس پر حضور انورنے فرمایاکہ اِس کاکیا فائدہ ہو گا؟ جب تم بوڑھے ہو جاؤ گے تو تمہارے پاس کھانے پینے کا کیا سامان ہو گا؟ اگر بہت اعلیٰ قسم کے پلیئر (player)ہو تو شاید تمہاری پراپرٹیز (properties)بن جائیں ۔ اِس لیے بہتر یہ ہے کہ کچھ کام بھی کرو۔پڑھائی بھی کرو اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ فٹ بال کھیلو اور فٹ بال پلیئر بن جاؤ۔ تمہارے پاس کوئی اچھا پروفیشن بھی ہونا چاہیے تاکہ تم دنیا کو فائدہ پہنچا سکو۔ تم واقفِ نو ہو۔ واقفِ نو کو دنیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے کوئی کام کرنا چاہیے۔ فٹ بال کھیل کے تو صرف فٹ بال ہی کھیلو گے۔ اِس لیے پڑھائی کر کے کچھ بنو اور ساتھ فٹ بال بھی کھیلو۔ اگر تم ایک ڈاکٹر بنتے ہو اور ساتھ ایک اچھے انٹر نیشنل لیول کے پلیئر بن جاتے ہو تو بڑی اچھی بات ہے۔پھردونوں کام کرو۔

(سہ روزہ الفضل انٹرنیشنل 17؍تا 23؍فروری2023ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button