متفرق

زردہ

اجزا

چاول دو کپ

چینی ایک کپ

بادام چھ عدد

پستہ چھ عدد

ناریل حسب ضرورت

زردہ رنگ آدھا چائے کا چمچ

گھی تین چمچ

چھوٹی الائچی تین عدد

ترکیب

چاول بھگو لیں۔ ایک کھلے برتن میں پانی ابلنے کے لیے رکھ دیں اور اس میں زردہ رنگ شامل کر دیں۔ پانی ابل جائے تو اس میں چاول شامل کر دیں۔ جب چاول دو کنی رہ جائے تو چاول نتھار لیں ۔ الائچی ڈال کرگھی گرم کریں۔ اس میں چینی ڈال کر آدھا کپ دودھ شامل کر دیں، ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں ورنہ چینی کی گٹھلیاں بن جائیں گی۔ جب چاش ایک تار کی طرح تیار ہو جائے تو چاول ڈال کر مکس کردیں اور ساتھ ہی تمام میوہ جات بھی ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پہ رکھ دیں۔ لذیذ زردہ تیار ہے۔

(مرسلہ: ڈاکٹر مریم صدیقہ ناصر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button