کلام حضرت مسیح موعود ؑ

عربی منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام

وَمَا الْقُرْآنُ إِلَّا مِثْلَ دُرَرٍ

فَرَائِدَ زَانَهَا حُسْنُ الْبَيَانِ

اور قرآن در حقیقت بہت عمدہ اور یکدانہ موتیوں کی طرح ہے

جو حسن بیان سے اور بھی اس کی زینت اور خوبصورتی نکلی ہے

وَ مَا مَسَّتْ اَكُفُّ الْكَاشِحِيْنَا

مَعَارِفَهُ الَّتِيْ مِثْلَ الْحَصَانِ

اور دشمنوں کی ہتھیلیاں ان معارف کو چھوئی بھی نہیں

جو قرآن میں ایسے طور پر چھپے ہوئے ہیں جیسے پردہ نشین پارسا عورت چھپی ہوئی ہوتی ہے

بِهٖ مَا شِئْتَ مِنْ عِلْمٍ وَّعَقْلٍ

وَأَسْرَارٍ وَّ أَبْكَارِ الْمَعَانِي

اس میں ہر یک وہ علم اور عقل ہے جس کا تو طالب ہے

اور انواع اقسام کے بھید اور نئی صداقتیں اس میں بھری ہیں

يُسَكِّتُ كُلَّ مَنْ يَّعْدُوْ بِضِغْنٍ

يُبَكِّتُ كُلَّ كَذَّابٍ وَّ جَانِـیْ

ہر یک ایسے دشمن کا منہ بندکرتا ہےجو مخالفانہ طور پر دوڑ پڑتا ہے

اور ہر یک ایسے شخص پر اتمام حجت کرتا ہے جو دروغ گو اور گناہ گار ہے

رَأَيْنَا دَرَّمُزُنَتِهٖ كَثِيرًا

فَدَيْنَا رَبَّنَا ذَا الْإِمْتِنَــانِ

ہم نے اس کے مینہ کا پانی بہت ہی دیکھا ہے

سو ہم اس خدا پر قربان ہیں جس نے ایسے احسان کئے

وَ مَا أَدْرَاكَ مَا الْقُرْآنُ فَيْضًا

خَفِيرٌ جَالِبٌ نَحْوَ الْجِنَانِ

اور تو کچھ جانتا ہے کہ قرآن فیض کے رو سے کیا شے ہے

وہ ایک راہبر ہے جو بہشت کی طرف کھینچتا ہے

لَهُ نُوْرَانِ نُوْرٌ مِّنْ عُلُوْمٍ

وَ نُوْرٌ مِّنْ بَيَانٍ كَالْجُمَانِ

اس میں دونور ہیں ایک تو علوم کا نور

اور دوسرے فصاحت اور بلاغت کا نور جو دانہ نقرہ کی طرح چمکتا ہے

كَلَامٌ فَائِقٌ مَّا رَاقَ طَرْفِي

جَمَالٌ بَعْدَهٗ وَالنَّيِّرَانِ

وہ ایک ایسا کلام ہے جو ہر یک کلام سے فوقیت لے گیا

اور اس کے بعد مجھے کوئی جمال اچھا معلوم نہ ہوا اور آفتاب اور قمر بھی اچھے دکھائی نہ دیئے

اَيَاةُ الشَّمْسِ عِندَ سَنَاهُ دَخْنٌ

وَمَا لِلَّعْلِ وَ السِّبْتِ الْيَمَانِيْ

آفتاب کی روشنی اس کی چمک کے آگے ایک دھواں سا ہے

اور لعل سے نَرِی کے سرخ چمڑے کو نسبت ہی کیا ہے گویمن کی ساخت ہو

وَ أَ یْنَ یَکُوْنُ لِلْقُرْاٰنِ مِثْلٌ

وَلَیْسَ لَہٗ بِھٰذَا الفَضْلِ ثَانِیْ

اور قرآن کی مثال کوئی دوسری چیز کیوں کر ہو

کیونکہ وہ تو اپنے فضائل میں بے مثل ہے

(نور الحق حصہ اوّل، روحانی خزائن جلد ۸ صفحہ ۸۸ و۸۹)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button