افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کےفری ٹاؤن مغربی ریجن کی ایک جماعت میں تقریب آمین

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

مورخہ ۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء کو فری ٹاؤن ویسٹ ریجن کی جماعت بین ڈیمبو (G bendembo)میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والے دس اطفال کی پُر وقار تقریب آمین ہوئی۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں کثرت سے غیر ازجماعت لوگ ہیں۔ اس لیے آمین کی تقریب جماعتی ترقی اور تربیت کے ساتھ ساتھ تبلیغ کا باعث بھی تھی۔ آمین کی اس تقریب میں کثرت کے ساتھ غیر از جماعت احباب موجود تھے۔ مولانا سعید الرحمٰن صاحب نائب امیر و مبلغ انچارج اور خاکسار (مبلغ سلسلہ) ہیڈکوارٹرز سے تقریب کے لیے گئے۔ مکرم مبلغ انچارج صاحب نے بچوں سے قرآن کریم سنا اور حوصلہ افزائی کی، قرآن کریم سے محبت کے سلسلے میں نصائح کیں اور بچوں کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ اس تقریب میں اطفال و ناصرات نے حضرت مسیح موعودؑ کے عربی قصیدہ کے کچھ اشعار زبانی ترنم کے ساتھ، احادیث باترجمہ،سادہ نماز،نماز باترجمہ، اطفال و ناصرات کا عہد پیش کیا۔ ایک طفل نے کچھ احادیث زبانی پیش کیں۔

اس موقع پر مختلف موضوعات پر تقاریر ہوئیں جس کے ذریعے سے احمدیت کی تعلیم، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اور ان کے اعلیٰ کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ چونکہ اس تقریب میں غیر ازجماعت مہمان کثرت سےتھے اور پھر لاؤڈسپیکر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا تقریب میں شرکت کرنے والوں کے رویہ سے پتا چل رہا تھا کہ وہ بچوں کی آمین اور قرآن سے محبت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عشق سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

بعد ازاں بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور اکثر غیرازجماعت اماموں کو انعام دینے کے لیے بلایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تقریب بہت سے غیر احمدی احباب و خواتین کے لیے تبلیغ کا باعث بنی۔

(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button