اطلاعات و اعلانات
درخواستِ دعا
رانا نصیر احمد صاحب ہالینڈ سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی پھوپھی زاد بہن مکرمہ کوثروہاب صاحبہ زوجہ مکرم عبدالوہاب صاحب آف جرمنی کا آپریشن ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپریشن کامیاب فرما دے، ہر ایک پیچدگی سے محفوظ رکھے اور انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے ۔آمین
سانحہ ارتحال
منصور احمد زاہد صاحب نمائندہ الفضل تحریر کرتے ہیں کہ کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ جماعت کی رکن رشیدہ ہرگے صاحبہ مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۳ءکی شام کو ساٹھ سال سے زائد عمرپا کر بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ پابند صوم و صلوٰۃ، ہر ایک سے نیکی سے پیش آنے والی اور جماعت کے کاموں میں پیش پیش رہتی تھیں، ایک لمبا عرصہ نیشنل صدر لجنہ اور رسالہ العصر کی ایڈیٹر رہیں۔ وفات سے قبل ایک سال سے زائد عرصہ بیمار رہیں تاہم یہ عرصہ آپ نے نہایت صبر اور حوصلے سے گزارا۔ آپ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ان کا ایک بیٹا بشارت ھر گے صاحب امریکہ میں مقیم ہیں۔ انہیں زائن سٹی میں جماعت کی حال ہی میں تعمیر ہونے والی مسجد کی تعمیراتی ٹیم میں نمایاں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورسب پسماندگان کو صبر عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔آمین