پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

دوست ایسے بناؤ جو اچھے ہوں، جو اچھی باتیں کرنے والے ہوں

پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

آن لائن ملاقات مجلس اطفال الاحمدیہ جرمنی منعقدہ مورخہ 28؍ اگست 2021ء میں ایک طفل نے حضور انور ایدہ اللہ سے سوال کیا کہ جب کوئی دوست یا کوئی بچہ میرے ساتھ بُری باتیں کرنا شروع ہو جائے پھر میں کیا کروں۔

حضورِ انور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ ایسے لوگوں سے بچ کے رہو۔ اوّل تو دوست ایسے بناؤ جو اچھے ہوں، جو اچھی باتیں کرنے والے ہوں اور پڑھائی کی باتیں کرنے والے ہوں یا اچھی اچھی نیک باتیں کرنے والے ہوں۔ جنرل نالج کی باتیں کرنے والے ہوں جس سے علم بھی بڑھے اور ویسے اللہ تعالیٰ کی باتیں اور نیک باتیں کرنے والے ہوں ایسے دوست بنانے چاہئیں اور اگر کہیں ایسے لوگ ہیں جن کا تمہیں پتہ نہیں، سکول میں تمہارے ایسے لڑکے ہیں جو بُری باتیں کرنے لگ جائیں تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے ایسی مجلس، ایسی جگہوں سے اٹھ کے چلے جاؤ۔ کہہ دو میں ایسی بری باتیں نہیں سن سکتا اس لیے میں جا رہا ہوں ’السلام علیکم‘۔ جب تم اچھی باتیں کرو گے دوبارہ تمہارے درمیان میں آجاؤں گا۔یہی اللہ تعالیٰ نے ہمیں فرمایا ہے کہ ایسا موقع جب آئے تو اس مجلس سے اٹھ کے چلے جایا کرو، اس جگہ سے اٹھ کے چلے جایا کرو اور ان سے کہو کہ تم چونکہ بری باتیں کر رہے ہو اس لیے میں یہاں بیٹھ نہیں سکتا۔ اور کہو جب اچھی باتیں کرو گے تو میں تمہارے پاس دوبارہ آجاؤں گا۔ ہاں مجھے ان گندی باتوں سے نفرت ہے اور میں ان باتوں کو نہیں سن سکتا اس لیے میں جا رہا ہوں۔ ’السلام علیکم‘۔ اور میں دعا کرتا ہوں تم لوگ بھی اچھی باتیں کیا کرو اور پھر ان لوگوں کے لیے دعا بھی کرو کہ وہ بھی نیک لوگ ہو جائیں۔ دوستوں کے لیے بھی دعا کرنی چاہیے کہ اچھے نیک لوگ ہوں۔

(آن لائن ملاقات مجلس اطفال الاحمدیہ جرمنی منعقدہ مورخہ 28؍ اگست 2021ء۔ الفضل انٹرنیشنل 14؍ ستمبر 2021ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button