اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭…منیب احمد صاحب کارلسروئے جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ میرے پیارے والدِ محترم، منیر احمد صاحب جماعت پٹنی ہیتھ لندن کا ۱۶؍ مئی ۲۰۲۳ء کو دل کا بائی پاس آپریشن ہوا ہے۔ والد صاحب صحتیاب ہوکر گھر آگئے ہیں۔

احباب سےدعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ کامل صحت سے نوازے اور تمام پیچیدگیوں سے بچائے۔ آمین

٭…رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ عزیزم زین احمدابن عبدالغفارلغاری صاحب ۲۱؍مئی۲۰۲۳ءکو موٹرسائیکل کے حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں دونوں ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازےاورہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین

نیز ہمارے محلہ میں بشیر احمد پڑھار صاحب ابن احمد علی صاحب کا ۲۳؍مئی ۲۰۲۳ء کو داہنی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ۔ آپریشن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیاب ہو گیا ہے ۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنےفضل سے انہیں صحت و تندرستی سے نوازے اور ہر ایک پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭… صفوان احمد ملک صاحب آفس انچارج شعبہ تبلیغ جرمنی تحریر کرتے ہیںکہ میرے والد محترم ملک بشیر احمد اعوان صاحب ریٹائرڈ پنشنروقفِ جدید انجمن احمدیہ ربوہ آج کل گردوں کی خرابی کی وجہ سے بیمار ہیں اور قریباً ۲ہفتے جرمنی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کی تشخیص کے مطابق والد صاحب کے گردے سکڑ گئے ہیں اور اب ہفتے میں تین دن ڈائلسز ہوا کرے گا۔

احباب جماعت کی خدمت میں والد صاحب کی کامل شفایابی اور صحت وسلامتی والی زندگی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

سانحہ ہائے ارتحال

مکرم مسعوداحمدفضل صاحب

٭…نہایت افسوس کے ساتھ احباب جماعتِ احمدیہ عالمگیر کواطلاع دی جاتی ہے کہ مسعود احمد فضل صاحب (زعیم و ناظم انصار اللہ عثمان آباد ، سیکرٹری وقف جدید) مورخہ ۲۰؍ مئی ۲۰۲۳ء کوشام پونے آٹھ بجے ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے بقضائے الٰہی وفات پا گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون

موصوف کا جنازہ ۲۱؍ مئی صبح صادق عثمان آباد سے حیدرآباد لایا گیا۔بعدازاں حلقہ فلک نما میں موجود احمدیہ مسجد میں میت کو غسل دیاگیا اور کفن پہناکررکھاگیا۔اسی روز حلقہ سنتوش نگرکی مسجد بیت الحمدمیں شام چھ بجےسالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ کے موقع پر موصوف کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔اجتماع میں شرکت کے لیے تشریف لائے ہوئے اراکین انصاراللہ بھی کثیرتعدادمیں اس نمازِ جنازہ میں شامل ہوئے۔ بعد ازاں بذریعہ فلائٹ جنازہ قادیان لایا گیا۔

مورخہ ۲۲؍ مئی ۲۰۲۳ء کو بعدنمازعصرجنازہ گاہ میں نمازجنازہ اداکی گئی بعدہٗ بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین عمل میں آئی۔

موصوف زعیم انصاراللہ عثمان آبادکےطورپراحسن رنگ میں خدمت بجالارہےتھے۔ گذشتہ سال بھارت بھر کی مجالس میں عثمان آباد نےاوّل پوزیشن حاصل کی۔الحمدللہ

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

مکرم چودھری محمد اشرف باجوہ صاحب

٭…حفیظ اللہ باجوہ صاحب صدر جماعت (Homburg(Saar جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی چودھری محمد اشرف باجوہ صاحب مورخہ ۲۵؍ فروری ۲۰۲۳ء کو بعمر ۸۷؍ سال علالت کے باعث گوپنگن سٹٹ گارٹ جرمنی میں مولائے حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحوم پیدائشی احمدی تھے۔ آپ ایک نہایت مخلص، اطاعت گذار، نظام جماعت کے کامل وفادار، خلیفہٴ وقت کے سچے خادم اور جاںنثار وجود تھے۔ چک نمبر ۳۷ جنوبی ضلع سرگودھا کے نامور زمیندار گھرانہ کے چشم وچراغ تھے۔

آپ کے گھر میں احمدیت کا پودا آپ کی دادی محترمہ حاکم بی بی صاحبہ کے ہاتھوں لگا جو حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کی والدہ محترمہ کی خالہ زاد بہن تھیں اور آپ دونوں خالہ زاد بہنوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیالکوٹ آمد پر سیالکوٹ میں دستی بیعت کی۔ بعد میں اپنے خاوند چودھری حسین بخش صاحب کو قادیان لے کر گئیں جہاں چودھری حسین بخش صاحب نے ۱۹۰۴ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دستی بیعت کی۔ مرحوم محمد اشرف کے والد چودھری سلطان علی صاحب اس وقت ابھی گود میں تھے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیالکوٹ میں اس بچے کے سر پر اپنا دست مبارک پھیر کر پیار دیا۔ مرحوم کو یہ شرف حاصل ہے کہ ان کے دادا دادی اور نانا نانی بھی صحابی تھے۔مرحوم اپنے والدین کے بےحد اطاعت گذار اور مثالی خدمت گذار تھے۔ انتہائی سعادت مندی سے والدین کی خدمت کا حق ادا کرنے والے تھے۔ مرحوم نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور چار بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔ ایک بیٹی کینیڈا میں اور باقی تمام بچے جرمنی میں مقیم ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،ان کے درجات بلند فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button