نظم

ہم اَحمدی بچے ہیں کچھ کرکے دکھادیں گے

ہم اَحمدی بچے ہیں کچھ کرکے دکھادیں گے

شیطاں کی حکومت کو دنیا سے مٹادیں گے

ہم مشرق و مغرب میں وحدت کی صدا دیں گے

دنیا کو طریقت کا پھر درس سکھا دیں گے

ہر طرف پکاریں گے دنیا میں نذیر آیا

ہر ایک کو جا جا کر پیغامِ خدا دیں گے

کہتی ہے غلط دنیا عیسیٰؑ ہے ابھی زندہ

برہان تَوَفِّی کی قرآں سے بتادیں گے

ہم سچے مسلماں ہیں کچھ خوف نہیں ہم کو

جو بات حقیقت ہے دنیا کو سنادیں گے

نکلیں گے زمانے میں ہم شمع ہدیٰ لے کر

ظلمات مٹادیں گے نوروں سے بسا دیں گے

بچہ نہ ہمیں سمجھو جانباز مجاہد ہیں

اسلام کی خاطر ہم جانیں بھی گنوا دیں گے

اے شادؔ گماں مت کر کمزور نہیں ہیں ہم

جب وقت پڑا اپنی جانیں بھی لڑا دیں گے

(مکرم ایم عبدالمنان شادؔ صاحب مرحوم۔ روزنامہ الفضل ربوہ 25؍دسمبر 1949ء)

(مشکل الفاظ کے معنی: جانباز:جان فدا کرنے والا ، جان نثار۔ طریقت: شریعت کو دل کی گہرائیوں میں محسوس کرنے کی کیفیت)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button