ارشادِ نبوی

اللہ کی راہ میں خرچ کیے ہوئے کس مال کا ثواب زیادہ ملے گا

حضرت ابوہریرہؓ سےروایت ہے کہ ایک شخص آنحضرتﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا یارسول اللہﷺ! اللہ کی راہ میں خرچ کیے ہوئے کس مال کا ثواب زیادہ ملے گا ؟ آپؐ نے فرمایا:

جب تو تندرستی کی حالت میں مال کی خواہش ہوتے ہوئے، محتاجی سے ڈر کر، مال داری کی طمع رکھ کر خرچ کرے اور اتنی دیر مت کر کہ جان حلق میں آن پہنچے تو اس وقت تو کہے کہ فلاں کو اتنا دینا اور فلاں کو اتنا دینا، حالانکہ اب تو وہ مال کسی اَور کا ہو چکا۔

(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ باب ای الصدقۃ افضل حدیث 1419)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button