مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ یکم تا ۰۷؍مئی ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۰۴؍مئی بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ نعیمہ جمیل فیضی صاحبہ اہلیہ مکرم احمد لطیف فیضی صاحب (صدر جماعت پٹنی ہیتھ۔ یوکے) اور مکرمہ بشریٰ بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم ولی محمد صاحب (بیت الفتوح ایسٹ جماعت۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۰۵؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۰۸؍مئی ۲۰۲۳ء)

٭…۰۶؍مئی بروز ہفتہ: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز عصر سات نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ دو پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۰۷؍مئی بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے اراکين نيشنل عاملہ مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کي حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئي۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button