یورپ (رپورٹس)

جلسہ یوم مسیح موعود ہیمبرگ، جرمنی

(طاہر محمود۔ ہیمبرگ، جرمنی)

جماعت احمدیہ ہیمبرگ، جرمنی کا جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲؍مارچ ۲۰۲۳ء کو ایک سکول کے بڑے ہال میں منعقد کیا گیا۔ کارروائی کا آغاز زیر صدارت شاہد محمود صاحب لو کل امیر ہیمبرگ ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد جلسہ کی پہلی تقریر مولانا لئیق احمد منیر صاحب مربی سلسلہ نے ‘‘حضرت مسیح موعودؑ کا قلمی جہاد’’ کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر مولانا شکیل محمود عمر صاحب مربی سلسلہ کی ‘‘حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد’’ کے موضوع پر تھی۔ آخر میں مکرم لوکل امیر صاحب ہیمبرگ نے حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے پہلوؤںمیں سے ایک پہلو کو بیان کرکے اپنی تقریر کو ختم کیا۔ بعد ازاں اعلانات کیے گئے۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔

جلسہ کو کا میاب بنانے کے لیے ۵۲ احباب و خواتین نے حصہ لیا۔ جلسہ میں ۲۵۰؍ مستورات اور ۲۸۵؍مرد حضرات نے شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button