افریقہ (رپورٹس)

خدام الاحمدیہ برکینا فاسو کےنیشنل اجتماع کےموقع پر عطیات خون

(نعیم احمد باجوہ۔ مربی سلسلہ برکینا فاسو)

امسال مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسوکا بیسواں سالانہ اجتماع مورخہ ۲۹؍اپریل تا یکم مئی ۲۰۲۳ء بستان مہدی واگادوگو میں منعقد ہوا۔ نیشنل بلڈ بنک کی ٹیم نے اجتماع کے دوسرے روز ۳۰؍ اپریل کو خدام سے خون کا عطیہ لیا۔ مجموعی طو رپر ۱۵۵ خدام نے اپنے آپ کو عطیہ خون کے لیے پیش کیا جن میں ۱۴۱ خدام سے عطیہ خون لیا گیا۔ اللہ تعالیٰ تمام خدام کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

(رپورٹ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button