متفرق مضامین

اَحْسِنُوْا اَدَبَھُمْ

حضرت مصلح موعودؓ اولاد کی تربیت کے حوالہ سے فرماتے ہیں:

غذا بچہ کو وقت مقررہ پر دینی چاہئے۔ اس سے بچہ میں یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ خواہشات کو دبا سکتا ہے اور اس طرح بہت سے گناہوں سے بچ سکتا ہے۔ چوری، لُوٹ، کھسوٹ وغیرہ بہت سی برائیاں خواہشات کو نہ دبانے کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہیں کیونکہ ایسے انسان میں جذبات پر قابو رکھنے کی طاقت نہیں ہوتی۔ اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب بچہ رویا ماں نے اسی وقت دودھ دے دیا۔ ایسا نہیں کرنا چاہئے بلکہ مقررہ وقت پر دودھ دینا چاہئے اور بڑی عمر کے بچوں میں یہ عادت ڈالنی چاہئے کہ وقت پر کھانا دیا جائے۔ اس سے یہ صفات پیدا ہوتی ہیں: پابندی وقت کا احساس، خواہش کو دبانا، صحت، مل کر کام کرنے کی عادت ہوتی ہے کیونکہ ایسے بچوں میں خود غرضی اور نفسانیت نہ ہوگی جبکہ وہ سب کے سب ساتھ مل کرکھانا کھائیں گے۔

(منہاج الطالبین، انوار العلوم جلد ۹ صفحہ ۲۰۲)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button