سرکٹ کانفرنس بولگا زون، گھانا
گھانا کے اپرایسٹ ریجن کا ایک زون بولگا زون کہلاتا ہے۔ اس زون کے ایک سرکٹ Bawku Circuit نے ۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء کو پہلی مرتبہ سرکٹ لیول پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس Yaluguجماعت میں ہوئی۔ اس کانفرنس میں عبدالحمید عبدالوہاب صاحب زونل ناظم مجلس انصار اللہ اور سعید آٹو صاحب فزیشن اسسٹنٹ بولگا ٹانگا ریجنل ہاسپٹل نے تقاریر کیں ۔
اس کانفرنس کے صدر الحاج معلم صالح بن خالد صاحب (Baku کے شعبہ جیل کے کمانڈر) زونل مبلغ Maulvi Mohammed Quaye نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں احمدیوں کا یہاں اکٹھا ہونا حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کی دلیل ہے۔ یہ مقام دراصل ایک دوردراز جگہ ہے جہاں جماعت کا پیغام پہنچا اور اب یہاں کے لوگ اپنی پہلی کانفرنس کر رہے ہیں۔ آپ نے جماعت کے ممبران کو تبلیغ اور مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی۔
اس کانفرنس کا موضوع ’’نماز کی ادائیگی‘‘ تھا۔ مکرم ناظم صاحب انصاراللہ بولگا زون نے حاضرین کو نماز باجماعت کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔ سعیدآٹو صاحب نے حاضرین کو صفائی، متوازن خوراک،ورزش کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ اپنی پریشانیوں کو بھول کر اپنی صحت کا خیال رکھیں اور باقاعدہ ہسپتال جا کر اپنا چیک اپ بھی کراتے رہا کریں۔ مقررین نے سرکٹ صدر اور سرکٹ معلم صاحب کو مبارکباد دی کہ انہوں نے بڑی محنت سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جزاہم اللہ احسن الجزاء
آخر پر مجلس سوال وجواب بھی ہوئی جس میں زونل مبلغ نے سوالات کے جوابات دیے۔ جملہ حاضرین کی تعداد دو صد چونتیس تھی۔ کھانے کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں۔ الحمد للہ علی ذالک