ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر ۱۳۷)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

فرمایا: ’’یہ بات کوئی بناوٹی نہیں۔صدہا نشان خرق عادت کےطور پر آسمان وزمین پر میری تصدیق کے لئےظاہر ہوئے اور ہورہےہیں (ازایں بعد حاشیہ )البدر سے: لکھاہوا تھا کہ چاند اور سورج کا گرہن ماہ رمضان میں ہوگا ویسے ہی ہوا۔ پھر طاعون لکھی تھی۔ کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی عمر ستر ستر پچہتر پچہتر برس کی ہوتی ہے ابھی تو کے آمدی وکے پیر شدی والا معاملہ ہے یہ خدا کی آفت ہے۔ فیصلہ کر کے چھوڑے گی۔سب انبیاء نے اس کی خبر دی ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۴۵۶-۴۵۷، ایڈیشن ۱۹۸۴ء)

تفصیل:اس حصہ ملفوظات میں آنے والی فارسی کہاوت۔ کَےْ آمَدِیْ وکَےْ پِیْرشُدِیْ کا اردو ترجمہ یہ ہے۔ابھی تمہیں آئے ہوئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں کہ پیر ومرشد بن بیٹھے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button