پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

اسلام تو کہتا ہے کہ ہر روز Mother Day مناؤ

ایک واقفہ نو نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے پوچھا کہ یہاں Father Day اور Mother Day منایا جاتا ہے۔ اِسی طرح بعض اوقات کنڈرگارٹن سے بچوں کے ذریعہ تحائف بھی بھجوائے جاتے ہیں اِس بارہ میں کیا ہدایت ہے؟

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا : تحفے بیشک لے لیا کرو۔ لیکن اِسلام تو کہتا ہے کہ ہر دِن Mother Day ہے۔ تم ہر روز Mother Day منایا کرو۔ لندن میں ایک فنکشن تھا۔ مسجد کا افتتاح تھا۔ انگریز بھی آئے ہوئے تھے اور اُس دن Mother Day بھی تھا۔ تو میں نے اُن سے کہا کہ تمہارا Mother Day آج ہے۔ اسلام تو کہتا ہے کہ ہر روز Mother Day مناؤ۔ والدین کی عزت کرو۔ اُن سے بہتر سلوک کرو۔ اُن کو اُف نہ کہو۔ اُن کی خدمت کرو۔ اگر تمہیں توفیق ہے تو اُنہیں ہر روز تحفہ دو۔

(کلاس واقفاتِ نو 27؍مئی 2012ء۔الفضل انٹرنیشنل 20؍جولائی 2012ء)

(مشکل الفاظ کے معنی: کنڈرگارٹن: بچوں کا سکول۔ اُف کہنا:کسی چیز یا کیفیت کی زیادتی یا شدت کے اظہار کے لیے کہا جاتا ہے۔)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button