افریقہ (رپورٹس)

IAAAEکی جانب سے آئیوری کوسٹ میں رمضان گفٹ پیکٹس کی تقسیم

دوران ماہ رمضان المبارک۲۰۲۳ء انٹرنیشنل احمدیہ آرکیٹیکٹس و انجینئرنگ ایسوسی ایشن (IAAAE)کی جانب سےآئیوری کوسٹ کے ریجن بندوکو کے مختلف مقامات پر ضرورت مند احباب میں راشن نیز گفٹ پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ مورخہ ۱۲؍اپریل ۲۰۲۳ء بروز بدھ بندوکو ریجن کی تین جماعتوں آلانیکرو (Alanikro)، بودے(Bodé)،گومیرے(Goumeré) میں کل چالیس فیملیز میں چالیس پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ ہر پیکٹ میں چاول، آئل، چینی، خشک دودھ، کھجوریں، ٹماٹر پیسٹ، کافی نیز اسپیگیٹی شامل تھی۔ جبکہ مورخہ ۱۴؍اپریل بروز جمعۃ المبارک ریجن کی مزید تین جماعتوں دےپنگو (Dépingo)، سابوک پا (Sabukpa) نیز بندوکو شہر میں مختلف فیملیز میں کل پچاس پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ اس طرح کل نوے فیملیز کی امداد کی گئی۔ تقسیم کے پروگرامز میں مقامی علاقہ کے نمائندہ گورنر صاحب نے بھی شرکت کی اور جماعت احمدیہ کے اس فلاحی کام کو سراہا۔جبکہ ایک آن لائن نیشنل اخبار AIPکے نمائندہ نے بھی شرکت کی اور بعد میں جماعتی کام کی خبر اس اخبار میں شائع ہوئی۔

(رپورٹ: شاہد احمد۔ مبلغ سلسلہ بندوکو ریجن آئیوری کوسٹ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button