امریکہ (رپورٹس)

افطار ڈنر جماعت سسکاٹون، کینیڈا

راشد احمد صاحب سیکرٹری تبلیغ تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ یکم اپریل ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ سسکاٹون، کینیڈا نے مسجد بیت الرحمت میں اکابرین شہر کے لیے ’’محبت، ایمان، تنوع اور اتحاد کی شام‘‘ کے موضوع سے افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ شام پونے سات بجے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ خاکسار (سیکرٹری تبلیغ سسکاٹون) نے مہمانوں کو رمضان المبارک کا مختصر تعارف کروایا۔ سعد حیات صاحب مربی سلسلہ نے ’’رمضان اور اس کی برکات‘‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن پیش کی جس کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

روزہ افطار کرنے کے بعد نمازِ مغرب ادا کی گئی جس کے بعد مہمانوں کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیاجس کے بعد نمازِ عشاء ۱ور نماز تراویح کی ادائیگی ہوئی۔

مرکزی ہال کے داخلی دروازے پر ایک بک سٹال بھی لگایا گیا۔ اس تقریب میں ۱۸۰؍سے زیادہ غیر احمدی و غیرمسلم مہمان شریک ہوئے جن میں تین ممبران کینیڈین پارلیمنٹ، پانچ ممبران صوبائی پارلیمنٹ، نیز فرسٹ نیشن لیڈر، ۱۵؍پولیس افسران اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔ مہمانوں کے کچھ تبصرے ذیل میں دیے گئے ہیں:

عزت مآب میئر سسکاٹون شہر جناب Charlie Clark نے لکھا کہ رمضان اور افطار کی روایات کو سیکھنے اور اس روحانی فریضہ کا تجربہ کرنے اوراپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ شامل ہونے اور ایک برادری کے طور پر اکٹھے ہونے، تعلقات، دوستی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی دعوت دینے کے لیے میں شکر گزار ہوں ۔

فرسٹ نیشن کے لیڈر محترم Janelle Roy نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ (تقریب)محبت، ایمان، تنوع اور لذیذ کھانوں سے مزین تھی۔ اس مل بیٹھنے کی دعوت کا، نئی معلومات کا اور سب کو یکجا کرنے، دوریاں کم کرنے، دوستیاں مضبوط کرنے اور فضائل و برکات میں شامل کرنے کے لیے آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔ آپ سب دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنا میرے لیے ہمیشہ باعثِ فخر ہوتا ہے۔

محترم Tajinder Grewal چیف سائنٹسٹ اور SGS کینیڈا میں جینومکس لیبز کے سربراہ لکھتے ہیں کہ رمضان اور افطار کی روایات کو سیکھنے، تجربہ کرنے، اور محبت بانٹنے کے لیے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ شامل ہونا، ایک برادری کے طور پر اکٹھے ہونا، تعلقات استوار کرنا، دوستی اور ہم آہنگی پیدا کرنا بہت اچھا تھا۔

محترمMitch Yuzdepski ڈپٹی پولیس چیف سسکاٹون لکھتے ہیں کہ مجھے اور سسکاٹون پولیس کے ساتھیوں کو رمضان کے بارے میں مزید جاننے اور رمضان افطار میں حصہ لینے کے لیے ہمیں خوش آمدید کہا گیا۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین کے لیے اس پروگرام میں شرکت بابرکت بنائے ۔آمین

(رپورٹ : بذریعہ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل برائے کینیڈا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button