یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسوو کے نمائندوں کی میونسپل ڈائریکٹر برائے سیکیورٹی اور ایمرجنسی سے ملاقات

(جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کوسوو)

مورخہ ۱۹؍اپریل ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ کوسوو کے دو نمائندوں نے پریشتینا میونسپلٹی میں نئے قائم کردہ ڈائریکٹوریٹ برائے سیکیورٹی اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر مسٹر للزیم فشٹیکا سے ملاقات کی۔ امسال مارچ ۲۰۲۳ء میں قائم کردہ ڈائریکٹوریٹ برائے سلامتی اور ہنگامی حالات کوسوو اس بات کا ذمہ دار ہے کہ پریشتینا کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں پولیس، مقامی کمیونٹیز اور کمیونٹی سیفٹی فورمز کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر مسٹر فشٹیکا، جو کہ سیکیورٹی کے انتظام اور انتہا پسندی، دہشت گردی اور پرتشدد بنیاد پرستی کی روک تھام کے لیے پروگراموں کو مربوط کرنے کا ۲۵سال کا تجربہ رکھتے ہیں، کو دنیا بھر میں اور کوسوو میں جماعت احمدیہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ نیز انہیں اسلام کی پرامن تعلیمات حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کےخطابات کی روشنی میں پیش کیں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button