افریقہ (رپورٹس)

رمضان المبارک میں جماعت احمدیہ گنی بساؤ کی مساعی

گنی بساؤ میں ماہ مبارک میں ملک بھر کی تمام جماعتوں میں جہاں اصلاح نفس اور تعلیم وتدریس کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا وہاں محتاج اور ضرورت مند افراد کی حتی المقدور مددبھی کی گئی۔ ملک بھر کی تمام جماعتوں میں روزانہ بعد ازنماز ظہر ایک پارہ تلاوت کی جاتی رہی اور پھر اس پارے میں سے چند منتخب آیات کی تفسیر بیان فرمودہ حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے احمدیت بیان کی جاتی رہی یوں رمضان میں احباب جماعت کی طرف سے انفرادی طور پرقرآن کے دورمکمل کرنے کے علاوہ اجتماعی طور پر بھی قرآن کریم کا ایک دور مکمل کیا گیا۔الحمدللہ

تمام جماعتوں میں بعداز نماز فجر درس حدیث، بعداز نماز عصردرس ملفوظات حضرت مسیح موعودؑ اور انفرادی تہجد کے علاوہ اجتماعی نماز تراویح کا باقاعدگی سے اہتمام کیا گیا۔ رمضان المبارک کی مناسبت سے سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس کے علاوہ رمضان کریم سے قبل رمضان کیلنڈرز بھی تیار کرکے ملک بھر میں تقسیم کیے گئے۔

دورانِ ماہ ۲۲؍ ریڈیو پروگرامز رمضان المبارک کی اہمیت و برکات پر کیے گئے جن کے ذریعہ سے سات لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

جماعت احمدیہ گنی بساؤ نے جماعت کے فلاحی اداروں IAAAE اور ہیومینٹی فرسٹ کی مدد سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اس بابرکت مہینہ میں ملک بھرکے مختلف مقامات پر راشن اور دیگر ضرورت کا سامان تقسیم کیا گیا اور بعض افراد کی مالی معاونت بھی کی گئی۔ اس طرح تقریباً ۱۴۹۷۵؍کلو چاول،۱۸۰۰؍کلو چینی،۶۳۶؍ لیٹر کوکنگ آئل بطور راشن ملک بھر میں مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔الحمد للہ

(رپورٹ: زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)
٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button