یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام UNO جنیوا میں دوسری پیس کانفرنس

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کو UNO جنیوا میں دوسری پیس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی توفیق ملی۔

مورخہ۲۸؍مارچ ۲۰۲۳ء کو UNO جنیوا کے Human Rights کے ۵۲ویں اجلاس میں شمولیت کے لیے Council Interfaith International کی طرف سے مکرم عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کو دعوت نامہ ملا جس میں مذہبی انتہا پسندی کا اقلیتوں پر اثر یعنی Impact of religious extremism on minorities کے موضوع پر کانفرنس کرنے کی دعوت دی گئی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت کانفرنس کے انعقاد اور بطور سپیکر ڈاکٹر سر افتخار احمد ایاز صاحب کی منظوری عطا فرمائی۔ کانفرنس کے آغاز میں MTA یو کے کا تیار کردہ ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں ۱۹۷۴ء سے بنگلہ دیش کے تازہ سانحہ تک احمدیوں پر ہونے والے مظالم کا احاطہ کیا گیا تھا۔

محترم ڈاکٹر صاحب نے اپنی تقریر میں جماعت احمدیہ عالمگیر پر ہونے والے مظالم کا تفصیلی ذکر کیا اور کہا کہ ایسے حالات میں خاموش رہنا ہرگز درست نہیں۔ ہمیں ہر چیز سے بالاتر ہو کر ٹھوس اور مؤثر کارروائی کرنی چاہیے جس کے نتیجہ میں ظلم و ستم کا دور ختم ہو اور ہر کوئی اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے آزادی کے ساتھ اپنی زندگیاں بسر کر سکے۔ کانفرنس سے محترم ڈاکٹر صاحب کے علاوہ مختلف مذاہب اور تنظیموں کے نمائندوں نے بھی انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تقاریر کیں۔جن میں
Mr Isa Dolkun, President of World Uyghur Congress, Mr Priyajit Debsarkar Author, historian, George Political analyst, London. Representative of International Buddhist Foundation (IBF)
اور کانفرنس کے منتظم و میزبان Mr Biro Diawara, Secretary General of Interfaith International شامل تھے۔ آخر پر محترم ڈاکٹر صاحب نے شاملین کے سوالات کے جوابات دیے۔

کانفرنس میں مختلف اقوام و مذاہب کے احباب و خواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button