امریکہ (رپورٹس)

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں مذہبی آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب

مورخہ۱۲؍اپریل ۲۰۲۳ء کو برازیل کے شہر پیٹروپولس کے میئر کی طرف سے شہر کے مرکزی ہال میں ’’مذہبی آزادی‘‘ کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں میئر کے نمائندوں کے علاوہ مختلف مذاہب اور فرقوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی جن میں یہودیت، عیسائیت، ہرے کرشنا، ہندو مت وغیرہ شامل ہیں۔ اسلام کی نمائندگی میں خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت)کو دعوت دی گئی۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد برازیلین قوانین کے مطابق مذہبی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔

صدر مجلس سمیت متعدد نمائندگان نے اپنی تقاریر میں جماعت احمدیہ کا بڑی محبت سے ذکر کیا اور مذہبی رواداری میں ہماری کوششوں کو سراہا۔ ایک نمائندہ نے جماعت کا ماٹو ’’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘‘ بھی سامعین کو بتایا۔

خاکسار نے اپنی گزارشات میں جماعت احمدیہ کے عقائد کے متعلق بتایا نیز انہیں جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر شہر کے میئر کی کیبنٹ کی ثقافتی امور سے تعلق رکھنے والی سیکرٹری Diana Iliescu سے بھی خصوصی ملاقات کی، انہیں جماعت کا تعارف کروایا اور جلسہ سالانہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اسی طرح بعض دیگر لیڈروں سے بھی تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔

(رپورٹ: وسیم احمدظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button