یورپ (رپورٹس)

صلوٰۃ سیمینار۔ مجلس انصار اللہ ڈنمارک

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو مورخہ ۱۹؍مارچ ۲۰۲۳ء کو صلوٰۃ سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی محمد زکریا خان صاحب امیر و مشنری انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و نظم سے ہوا جس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ میں سے ایک حصہ جو نماز کی اہمیت کے موضوع پر تھا پروجیکٹر پر دکھایا گیا۔ اس سیمینار کی پہلی تقریر خاور احمد طاہر صاحب نے نماز کی اہمیت و برکات کے موضوع پر کی ۔ دوسری تقریر خاکسار (صدر مجلس انصاراللہ ڈنمارک) کی تھی جس میں نماز سیکھنے اور سمجھ کر پڑھنے کے حوالے سے مختلف ذرائع جو کتب، ویڈیوز اور ویب سائٹ کی صورت میں موجود ہیں،کا تعارف کروایا۔ اس سیمینار کی آخری تقریر محترم امیر صاحب جماعت احمدیہ ڈنمارک کی تھی۔ آپ نے احباب جماعت کو نماز کی اہمیت کو خود سمجھنے اور مسجد کو آباد کرنے کی طرف توجہ دلائی اسی طرح اپنی اولادوں کو بھی نماز کا پابند بنانے کی طرف توجہ دلائی۔ اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاںاحباب جماعت کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button