افریقہ (رپورٹس)

جلسہ ہائے یوم مصلح موعود، سینیگال

(حافظ مصور احمد مزمل۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سینیگال)

ماہ فروری میں مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کے تمام ریجنزمیں باقاعدہ طور پر جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منائےگئے۔ ان جلسوں میں ریجنل مشنریز کے علاوہ لوکل معلمین نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں اور پیشگوئی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جن میں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر،پیشگوئی مصلح موعود کی اہمیت اور حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلو شامل تھے۔

ان تمام جلسوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ ریجن سے آمدہ رپورٹس کے مطابق دس ریجن کے سینتیس دیہات میں جلسے منعقد ہوئے جن میں گرد وپیش کے علاقوں کے احمدیوں کے علاوہ غیر از جماعت مہمانوں کو بھی مدعو کیا جاتا رہا۔ اس طرح کل ۱۶۵۲ احمدی احباب کے علاوہ ۲۶۹ غیر از جماعت مہمان بھی شامل ہوئے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کو ایمان و ایقان میں مضبوط کرے اور پیشگوئی مصلح موعود کے پھل جو اسلام احمدیت کی ترقی کی صورت میں ہمیں حاصل ہو رہے ہیں ۔ ہم سب روحانی طور پر بھی اس سےمستفید ہوں۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button