افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ کے مختلف ریجنز میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

(محمد احسن میمن۔ مبلغ انچارج جماعت احمدیہ گنی بساؤ)

خدا تعالیٰ کے فضل سے گنی بساؤ کی ہر جماعت میں جلسہ یوم مصلح موعود بھرپور طریق پر منایا گیا۔ ملک بھر میں ۶۷؍ پروگرام ہوئے جس میں مجموعی حاضری ۷۴۸۹؍تھی۔ مختلف مقامات پر غیراز جماعت احباب نے بھی اس جلسےمیں شرکت کی اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیش گوئی یتزوج و یولد لہ کے عملی نظارے کو سنااور دیکھا۔ احباب جماعت نے بھی پسرِموعود کے عظیم کارناموں کے تذکرے سے فائدہ اٹھایا۔مختلف جماعتوں میں پیشگوئی مصلح موعود پڑھ کر سنائی گئی اس کے علاوہ مختلف تقاریر کی گئیں جن میں خلافت ثانیہ میں ہونے والی ترقیات کا تذکرہ، حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن اور یومِ مصلح موعودؓ منانے کے اغراض و مقاصد شامل ہیں۔

تمام جماعتوں میں اس جلسے کے انعقاد کا مقصد اور پھر حضرت مصلح موعودؓ کی دین اسلام کی خدمت کا اجمالی تذکرہ کیا گیا۔ لجنہ اماء اللہ نے الگ طور پر بھی اس جلسے کا انعقاد کیا جس میں قصیدہ، نظم اور تقاریر کا انعقاد کیا گیا۔دوران ِماہ ملکی سطح پربھی مختلف ریڈیو پروگرامز میں پیشگوئی مصلح موعوؓد کا تذکرہ کیا گیا جس سے سننے والوں نے فائدہ اٹھایا۔الحمدللہ

تمام جماعتوں کے جلسوں میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں یہ بات بتائی گئی کہ اصل مقصد تب حاصل ہوگا جب ہم اپنی ذات میں ان سب خوبیوں کو اپنانے والے ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ان علوم قرآن اور تحریرات سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے جو حضرت مصلح موعودؓ نے ہمارے سامنے پیش کیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس دن کو منانے کے مقصد کے حصول میں کامیاب کرے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button