مدرسۃ الحفظ گھانا کا تفریحی پروگرام
مدرسۃ الحفظ کے سالانہ پروگرام کے مطابق مورخہ ۱۹؍ فروری ۲۰۲۳ء کو تمام طلبہ کو جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا، سالٹ پونڈ مشن ہاؤس اور Elmina Castle لے جایا گیا۔
صبح 8:45 پر خاکسار کے ساتھ تمام طلبہ بذریعہ بس اس تفریحی و معلوماتی سفر کے لیے روانہ ہوئے۔ روانگی سے قبل مولوی فہیم احمد خادم صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین نےاجتماعی دعا کروائی۔
صبح 9:30بجے ہم منکسم شہر سے ہو تے ہوئے جامعہ احمدیہ انٹر نیشنل گھانا پہنچے۔ جہاںمکرم مرزا خلیل احمد بیگ صاحب وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل نے ہمارا استقبال کیا۔ بعد ازاں پروگرام کے مطابق طلبا کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا نیز جامعہ کی طرف سے ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
صبح 10:30پر جامعہ انٹرنیشنل سے فارغ ہو کر ہم سالٹ پونڈ مشن ہاؤس کی طرف روانہ ہوئے۔پندرہ منٹ کے مختصر سفر کے بعد ہم سالٹ پونڈ مشن ہاؤس پہنچے۔ سالٹ پونڈ مشن ہاؤس تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ جماعت گھانا کا پہلا نیشنل ہیڈ کوارٹر ہے نیز گھانا کے پہلے مبلغ حضرت مولوی عبدالرحیم نیر صاحبؓ بھی سب سے پہلے اسی جگہ تشریف لائے۔
سالٹ پونڈ کے بعد ہم 11:30 پر ایلمینا قلعہ (Elmina Castle)کی طرف روانہ ہوئے۔
دوپہر 12:30پر ہم Elmina Castle پہنچے۔ قلعہ کے اندر جانے کے لیے ٹکٹ لینا ضروری ہے۔ ٹکٹ کے بعد قلعہ کی انتظامیہ کی طرف سے آپ کو ایک گائیڈملتا ہے جو پورے قلعہ کا تعارف اور سیر کرواتا ہے۔ چنانچہ حسب پروگرام گائیڈ نے تمام طلبہ کو ہر جگہ کا وزٹ کروایا۔
قلعہ کی سیر سے فارغ ہو کردوپہر دو بجے تمام طلبہ نے نماز ظہر وعصر باجماعت ادا کیں اور دوپہر کا کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد تین بجے ہم واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ مدرسۃ الحفظ کی صحت اور عمر میں برکت عطافرمائے۔ آمین
(رپورٹ: حا فظ خلیق بشیر۔ مربی سلسلہ و استاد مدرسۃ الحفظ گھانا)