یورپ (رپورٹس)

مہدی آباد جرمنی میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۹؍مارچ ۲۰۲۳ء کو بیت البصیر، مہدی آباد میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد زیر صدارت مکرم عبدالرؤوف صاحب (قائمقام صدر مہدی آباد) ساڑھے بارہ بجے قرآن مجید کی سورۂ جمعہ کی تلاوت سے ہوا جو مکرم ندیم کھوکھر صاحب نے اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کی اور اس کا جرمن ترجمہ مکرم حنان جبار صاحب نے پیش کیا۔ اس کے بعد مکرم سفیان احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام ؎

اک زمانہ تھا کہ میرا نام بھی مستور تھا

خوش الحانی سے پڑھ کر سنایا اور اس کا جر من تر جمہ پیش کیا۔ بعد ازاں جرمن زبان میں مقام مسیح موعودؑ کے مو ضوع پرتقریر مکرم شاہد نوازصاحب طالب علم جامعہ احمدیہ جرمنی نے کی۔ مکرم طیّب صدیق صاحب نے ایک پریزنٹیشن جرمن زبان میں پہلی بیعت کا پس منظر اور اس کی کارروائی پر مشتمل پیش کی۔ آخر پر مکرم مشہود احمد ظفرؔ مربی سلسلہ نے اردو زبان میں تقریر کی جس کا رواں جرمن ترجمہ مکرم دانیال ودود صاحب نے کیا۔ مکرم صدر صاحب نے حاضرین اور خدمت بجا لانے والوں کا شکریہ اداکیا اور اختتامی دعا مکرم مربی صاحب نے کروائی۔ جلسہ میں لجنہ اِماء اللہ سمیت حاضرین کی تعداد ۱۶۰؍ رہی۔

نمازوں کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کی ضیافت کا انتظام از طرف جماعت باد زیگبرگ (Bad Segeberg) تھا جسے مہدی آبادکی ضیافت کی ٹیم نے پیش کیا۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء

(رپورٹ: محمد کولمبس خاں۔ مہدی آباد جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button