مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ ۱۳؍تا ۱۹؍مارچ ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۱۳؍مارچ بروز سوموار: آج شام نمازِ عشاء سے قبل حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد کے شرقی جانب لگی مارکی میں تشریف لا کر مکرم محمد صہیب احمد خان صاحب مربی سلسلہ (ابن مکرم سلیم الحق صاحب) اور عزیزہ ثانیہ احمد کی تقریبِ ولیمہ کو برکت بخشی اور دعا کروائی۔

٭…۱۴؍مارچ بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے ۲۰۲۲ء و جامعہ احمدیہ کینیڈا ۲۰۲۲ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں تیسری نشست تھی۔ اس نشست میں حضور انور مختلف امورکے بارے میں مربیانِ کرام کی راہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭…۱۷؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۳؍مارچ ۲۰۲۳ء)

٭…۱۹؍مارچ بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے لجنہ اماءاللہ ناروے کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button