متفرق مضامین

بیسن

بیسن (چنے کا آٹا) ایشیائی کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، اور اس کی مختلف تراکیب میں بہترین ذائقے اور افادیت پائی جاتی ہے۔

بیسن کو پین کیکس، کرسپ، روٹی اور دوسری میٹھی اشیا بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اکثر گندم کے آٹے کے گلوٹین فری متبادل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

جب پانی یا دودھ کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک پیسٹ بناتا ہے جسے سوپ اور چٹنی کو گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیسن میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ فائبر اور پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے، جو وزن میں کمی کے امکان کو بڑھاتا ہے۔

یہ گنٹھیا یا ذیابیطس جیسے امراض کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

بیسن کی غذائیت

ایک کپ (۹۲ گرام) چنے کے آٹے میں شامل ہیں:

کیلوریز: ۳۵۶، پروٹین: ۲۰.۶گرام، چربی: ۶ گرام، کاربوہائیڈریٹ: ۵۳ گرام، فائبر: ۱۰گرام بیسن کو کھانے کے علاوہ اگر درست ومتوازن طریقہ سے جلد کی حفاظت کے لیے باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جلد کی صحت وتندرستی اور خوبصورتی کا ضامن ہوسکتا ہے۔

خشک جلد کے لیے

بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کے لیے بھی نہایت بہترین و کارگر ثابت ہوتا ہے۔ بیسن مختلف اقسام کی جلد پر مختلف طریقہ کا ر کو عمل میں لا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ عموماً لوگوں کا نظریہ یہی ہے کہ بیسن جلد کی اضافی چکنائی کو جذب کرنے کے لیے استعما ل ہوتا ہے۔ یہ بالکل صحیح ہے لیکن خشک جلد کی حامل خواتین بیسن سے بھرپور استفادہ کر سکتی ہیں ۔

ایک پیالی میں دو کھانے کے چمچ بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی، شہد اور ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کرکےپیسٹ بنالیں۔ اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، خشک ہو جانے پر پانی سے دھوکر صاف کرلیں۔یہ فیس پیک خشک جلد کی حامل خواتین کے لیے نہایت مفید ثابت ہو تا ہے۔ یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے۔ خشک جلد کی حامل خواتین نے اس فیس پیک کو مہینے میں دو بار آزما کر دیکھا اور اپنی جلد میں خوشگوار تبدیلی و فرق محسوس کیا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button