مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۰۵تا ۱۲؍مارچ ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۰۵؍مارچ بروز اتوار: حضور انور نے آج اپنے دفتر اسلام آباد میں دس بین الاقوامی وفود کو شرف ملاقات بخشا جو امن سمپوزیم میں شامل ہونے کے لیے آئے تھے۔ ان مہمانان میں ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندے، انسانی حقوق کے کارکنان اور دیگر احباب شامل تھے۔

٭…۰۷؍مارچ بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے ۲۰۲۲ء و جامعہ احمدیہ کینیڈا ۲۰۲۲ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں دوسری نشست تھی۔ اس نشست میں حضور انور مختلف امورکے بارے میں مربیانِ کرام کی راہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭…۰۸؍مارچ بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم عدنان احمد ججہ صاحب ابن مکرم چودھری اعجاز اللہ ججہ صاحب (بیت الفتوح۔ لندن) کی نماز جنازہ حاضر اور نو مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۰۹؍مارچ بروز جمعرات: حضورِانور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ اقبال اختر صاحبہ اہلیہ مکرم مظفر احمد اختر صاحب (مانچسٹر) کی نمازِ جنازہ حاضر اور دس مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۰؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل شمارہ ۱۴؍مارچ ۲۰۲۳ء)

٭…۱۱؍مارچ بروز ہفتہ: آج دوپہر کو ایم ٹی اے سٹوڈیوز اسلام آباد میں جماعت کی ویب سائٹ الاسلام کے ۱۲؍اراکین کی حضور انور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

٭…حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز ظہر و عصر آٹھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ نمبر۷۸پرملاحظہ فرمائیں)

٭… آج شام نمازِ عشاء سے قبل حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد کے شرقی جانب لگی مارکی میں تشریف لا کر مکرم مرزا اسامہ احمد صاحب (ابن مکرم مرزا محمود احمد صاحب) اور عزیزہ مریم صدیقہ کی تقریبِ ولیمہ کو برکت بخشی اور دعا کروائی۔

٭…۱۲؍مارچ بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…حضور انور نے آج شام نمازِ عشاء سے قبل اسلام آباد کے شرقی جانب لگی مارکی میں تشریف لا کر عزیزہ بارعہ رحمان بنت مکرم ڈاکٹر چودھری اعجاز الرحمٰن صاحب (صدر مجلس انصار اللہ یوکے) کی تقریب رخصتی کو رونق بخشی۔ عزیزہ کی شادی مکرم صفوان اکبر صاحب (ابن مکرم محمد رضوان اکبر صاحب)کے ساتھ طے پائی۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button