پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

حضرت مسیح موعودؑ کی کون سی کتاب پڑھنی چاہیے؟

مجلس اطفال الاحمدیہ، بیت الفتوح ریجن، یوکے ایک طفل عزیزم نائل جواد خان نے عرض کیا کہ حضرت مسیح موعودؑ کی بہت سی کتابیں دستیاب ہیں لیکن انہیں سمجھنا کافی مشکل ہے۔ انہوں نے حضور سے عرض کیا کہ حضور اطفال کے لیے کون سی کتابیں تجویز فرماتے ہیں؟

حضورِ انور نے فرمایا: آپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب بہت زیادہ ہیں اور ان میں سے اکثر کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔ لیکن پھر بھی کچھ کتابیں ایسی ہیں جن کو سمجھنا آسان ہے، جیسا کہ ’’کشتیٔ نوح ‘‘ ہے۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نےبھی فرمایا ہے کہ میری کتاب حقیقة الوحی بہت آسان زبان میں لکھی گئی ہے اور آپ اسے سمجھ سکتے ہیں۔ اس کا ترجمہ بھی ہو چکا ہے تا کہ آپ اسے پڑھ سکیں۔ لیکن صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے آپ کو پہلے ان کتابوں سے اُن اقتباسات کو پڑھنا چاہیے جو آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔ اس کے لیے جماعت نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کی چند منتخب تحریرات و ارشاداتThe Essence of Islam کی شکل میں شائع کر کے آپ کے لیے کام آسان کر دیا ہے۔ اس کتاب کی پانچ جلدیں ہیں جو مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ آپ کتاب لے کر اپنی دلچسپی کا موضوع ڈھونڈ کر اسے پڑھ سکتے ہیں۔

(ماخوذ از کلاس منعقدہ مورخہ 24؍اپریل 2021ء۔ بحوالہ ہفت روزہ الحکم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button