یورپ (رپورٹس)

کوپن ہیگن، ڈنمارک میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

جماعت احمدیہ کوپن ہیگن ڈنمارک کو مورخہ ۲۶؍فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار بعد نماز ظہر و عصر جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسے کی کارروائی کا آغاز مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مشنری انچارج ڈنمارک کی صدارت میں ہوا۔ مکرم بلاج محمود بٹر صاحب نے تلاوت کی اور ڈینش و اردو ترجمہ پڑھ کر سنایا جس کے بعد مکرم مصور احمد چیمہ صاحب نے حضرت مصلح موعوؓد کا منظوم کلام ترنم کے ساتھ پیش کیا۔ اس جلسے کی پہلی تقریر مکرم عمادالدین ملک صاحب نے ڈینش زبان میں کی جس میں آپ نے پیشگوئی مصلح موعود کے مختلف پہلوؤں پر نہایت تفصیل سے روشنی ڈالی نیز حضرت مصلح موعودؓ کے چند کارناموں کا ذکر کیا اور اس سلسلہ میں آپ نے اپنی تقریر میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کےخطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷؍فروری ۲۰۲۳ء سے حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت و سوانح کے حوالے سے بعض واقعات خلاصۃً پیش کیے۔

مکرم امیر صاحب نے اپنی اختتامی تقریر میں پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور اس کی عظمت بیان کی۔ اسی طرح حضرت مصلح موعود کی سیرت و نوانح کے حوالہ سے بعض واقعات بیان کیے۔ نیز تقریر کے آخر میں چند اہم بنیادی مساجد کے آداب، صفائی اور بعض فقہی مسائل پر بھی بات کی اور چند سوالات کے جوابات بھی دیے۔

اس بابرکت جلسہ میں قریباً ڈیڑھ صد احباب و خواتین نے شرکت کی۔ جلسہ کے اختتام پر تمام احباب جماعت کے لیے طعام کا انتظام تھا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button