افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ کینیا کا کبیرا میں فری میڈیکل کیمپ

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

ہیومینٹی فرسٹ کینیا کو مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار نیروبی شہر کے نواح میں واقع کبیرا (یہ کینیا کا سب سے بڑا slum ایریا ہے) کے پی سی ای اے سلینگا چرچ میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقدکرنے کی توفیق ملی۔الحمد للہ علی ذالک

اس میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کے رضاکاروں کے علاوہ یوکے سے تشریف لانے والے ہیومینٹی فرسٹ کے چار رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔ اس کیمپ میں مریضوں کے چیک اپ، مختلف ٹیسٹ کرنے اور ادویات دینے کے لیے چار ڈاکٹرز، نیروبی میڈیکل کالج میں زیر تعلیم میڈیکل اور لیب سے تعلق رکھنے والے آٹھ طلبہ اور فیملی ہیلتھ آپشنز کینیا (این جی او) کے رضاکاران نے خدمات سر انجام دیں۔ ہیلتھ ایجوکیشن کے علاوہ مریضوں کا شوگر، بلڈپریشر، ملیریا اور ٹائیفائڈ کا ٹیسٹ کیا جاتا رہا۔ اسی طرح حسب ضرورت کینسر وغیرہ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

کیمپ ہذا میں کل ۳۴۴؍ مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے پانچ سو سے زائد ٹیسٹ مفت کیے گئے جن میں سے بعض ٹیسٹوں پر ۱۳۰۰؍ شلنگ سے زائد خرچ آتا ہے۔

مذکورہ بالا چرچ کی انتظامیہ نے اس پوری ٹیم کی مہمان نوازی کی۔فجزاہم اللہ خیراً۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہیومینٹی فرسٹ کی ان خدمات کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے اسے دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button